تحریک
تحفظ مقابر و
مزارات اولیاء
اللہ
ہمارا
مشن
ہم
مقابر،
مزارات، و دیگر
ثقافتی وسماجی
مقامات کے
تحفظ اور بحالی
کے لیے پرعزم
ہیں۔ ہم زمینوں
پر ناجائز
قبضے، غیر
قانونی تعمیرات،
اور غیر اخلاقی
سرگرمیوں کے
خلاف قانونی،
سماجی، اور
عوامی بیداری
کے اقدامات کرتے
ہیں۔ زائرین
اور لواحقین
کو بنیادی
سہولیات
فراہم
کروانا،
ثقافتی، تاریخی،
اور روحانی
ورثے کی تحقیق
و دستاویز سازی،
اور پالیسی
سازی میں
حکومتی و نجی
اداروں کے
ساتھ تعاون
ہماری ترجیحات
میں شامل ہے۔ ہم
تعلیمی، تحقیقی،
اور رفاہی
منصوبوں کے ذریعے
معاشرے کو
قبضہ مافیا کے
فساد اور دہشت
گردی سے محفوظ
رکھنے اور امن
و انصاف پر
مبنی ایک
متوازن ماحول
قائم کرنے کے
لیے کام کرتے
ہیں، تاکہ آنے
والی نسلوں کے
لیے ایک
باوقار اور
اقدار کا
احترام کرنے
والا معاشرہ
تشکیل پا سکے ۔
تا
نزاید بخت تو
فرزند نو
خون،
نگردد شیر شیرین،
خوش شنو
مالی
معاونت
ہم عوام
سے التماس
کرتے ہیں کہ
وہ ہمارے رضا
کار بن کر اپنی
صلاحیتوں اور
روابط کو فلاحی
کاموں میں
استعمال کریں۔
نیز، ہم اپنے
تنظیمی کاموں
کے لیےکسی بھی
قسم کی شرعی
فرضی یا واجب
زکوٰۃ، صدقات یا
خیرات کو قبول
نہیں کرتے۔
ہمارے منصوبے
خود انحصاری،
ایثار،
اجتماعی
تعاون، عوامی
و نجی شراکت
داری، اور
سماجی ذمہ داری
کے جذبے کے
تحت مکمل کیے
جاتے ہیں۔
ہماری
خدمات
مقدس و
رثوں کا تحفظ
1۔
تاریخی،
ثقافتی وسماجی
مقامات کی زمین
پر قبضے اور غیر
قانونی تعمیرات
کی روک تھام۔
2۔
مزارات و
مقابر کے زائرین
اور لواحقین
کے لیے مناسب
بنیادی سہولیات
کا انتظام۔
3۔ عوامی
مقامات پر غیر
قانونی وغیر
اخلاقی سرگرمیوں
کے سدباب کے لیے
مناسب
اقدامات۔
4۔سوشل میڈیا
پلیٹ فارمز
پرآڈیو، ویڈیو،تصاویر،
اور تحریری
مواد کے ذریعے
قبضہ مافیاکے
خلاف آگاہی
مہم ۔
5۔
لائبریری کا
انعقاد
رابطہ
سازی
1۔حکومت
اور متعلقہ
اداروں کے
ساتھ مشاورت
اور پالیسی
ڈائیلاگ کا
انعقاد۔
2۔روحانی
و ثقافتی و
سماجی مقامات
کی تاریخی حیثیت
اور اہمیت پر
تحقیق اور
دستاویز سازی۔
3۔تعلیمی
اداروں میں
مسلمانوں کی
ثقافت ،تصوف،
اور باہمی
احترام کے
حوالے سے آگاہی
۔
4۔اخبارات،
ٹی وی، ریڈیو،کانفرنسز،
سیمینارز،
اور کتب کی
اشاعت۔
اپنی
مدد آپ کے
تحت کام کرنے
کی اہمیت اور
درجہ بدرجہ
اقدامات کی آگاہی
و انعقاد
ہماری
کوششوں میں
شامل ہوں!
اگر آپ
ہمارے مقاصد
سے اتفاق کرتے
ہیں اور ان کے
حصول میں
ہمارا ساتھ دینا
چاہتے ہیں توآج ہی
ہم سے رابطہ
کریں۔
شکوۂ
ظلمت شب سے تو
کہیں بہتر تھا
اپنے
حصے کی کوئی
شمع جلاتے
جاتے
قادری ڈیرہ
ہدایت آباد
کنال روڈ پلوسی
مقدر زئی
پشاور خیبر
پختون خوا
پاکستان
0313.091.7417
- help@aulia.org